أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ ۞

ترجمہ:

ہرگز نہیں ! بیشک وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے

تفسیر:

المعارج : ١٦۔ ١٥ میں فرمایا : ہرگز نہیں ! بیشک وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔ وہ ( سر سے پائوں تک) کھال اتارنے والی ہے۔

المعارج : ١٥ میں ” لٰطی “ کا لفظ ہے، اس کا معنی آگ کا بھڑکنا اور شعلہ زن ہونا ہے۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 15