فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 42
sulemansubhani نے Wednesday، 24 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
پس ( اے رسول مکرم ! ) آپ ان کو ان کی بےہودہ باتوں اور کھیل تماشے میں چھوڑ دیں حتیٰ کہ یہ اس دن سے آ ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے
تفسیر:
المارج : ٤٢ میں فرمایا : ( پس ( اے رسول مکرم ! ) آپ ان کو ان کی بےہودہ باتوں اور کھیل تماشے میں چھوڑ دیں۔
اس آیت میں بہ طور وعید فرمایا : ان لوگوں کو ان کی باطل سرگرمیوں اور دنیاوی مشغلوں میں چھوڑ دیں اور آپ دین اسلام کی تبلیغ میں مشغول اور سر گرم رہیں اور ان کے کفر اور شرک پر برقرار رہنے سے آپ پریشان نہ ہوں، بہر حال ان کی اللہ سبحانہٗ سے ملاقات کا ایک دن معین ہے اور اس دن ان کو اپنے کرتوتوں کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نتکلیں گے گویا وہ بتوں کی طرف بھاگے جا رہے ہیں۔ ( خوف سے) ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی، یہ ہو دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
(المعارج : ٤٤۔ ٤٣ )
” اجدث، نصب “ اور دیگر مشکل الفاظ معانی
اس آیت میں ” اجدات “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : نیز اس آیت میں ” نصب “ کا لفظ ہے اس کا معنی ہے۔ بت، اس کی جمع ” الصاب “ ہے، اور اس لفظ کا منی علم اور جھنڈا بھی ہے، ابو عمر نے کہا : اس سے شکاری کا جال مراد ہے جس کی طرف شکاری تیزی کے ساتھ دوڑتا ہے کہ کہیں پھنسا ہوا شکار نکل نہ جائے۔
اس بناء پر آیت کا معنی یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن اس قدر تیزی کے ساتھ بھاگے جا رہ ہوں گے جیسے کوئی شخص دوڑ کے مقابلہ میں اپنے ہدف کی طرف بھاگا جا رہا ہو، اور اس کا دوسرامعنی وہ بت ہیں جن کو مشرکین عبادت کے لیے نصب کرتے ہیں اور ان بتوں کا تقرب حاصل کرنے کے لئے ان بتوں کے پاس ان کے نام پر جانوروں کو ذبح کرتے ہیں۔
اور اس آیت میں ” یوفضون “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : وہ تیزی سے دوڑتے ہیں اور آیت کا معنی یہ ہے کہ جس دن وہ قبروں سے نکلیں گے تو بلانے والے کی طرف بہت تیزی سے دوڑتے ہوئے جائیں گے، گویا وہ اپنے کسی معین اور مددگار کی طرف دوڑتے ہوئے جا رہے ہیں۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 42