أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۙ ۞

ترجمہ:

(نوح نے) کہا : اے میری قوم ! میں تمہیں عذاب سے صاف صاف ڈرانے والا ہوں

تفسیر:

نوح : ٢ میں فرمایا : اے میری قوم ! میں تمہیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔

یعنی میں تمہارے سامنے تمہاری زبان میں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا رہا ہوں کہ اگر تم اللہ پر ایمان نہ لائے تو اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب نازل فرمائے گا۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 71 نوح آیت نمبر 2