وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآئِمُوۡنَ سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 33
sulemansubhani نے Wednesday، 24 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآئِمُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں
تفسیر:
گواہیوں کی تفصیل
المعارج : ٣٣ میں فرمایا : اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں۔
یعنی انہوں نے جس طرح کوئی واقعہ دیکھا وہ اس کو اسی طرح بیان کردیتے ہیں، اس میں کوئی چیز چھپاتے ہیں نہ اس میں کوئی کمی بیشی کرتے ہیں، اور اگر ان کو کس کے خلاف شہادت دینی پڑے تو اس میں وہ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے، خواہ ان کی شہادت کا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے۔ حقوق اللہ کی شہادت، جیسے اللہ تعالیٰ کی توحید کی شہادت اور سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رسول ہونے کی شہادت یا ہلال رمضان کی شہادت، یا حدود اور قصاص میں شہادت اور حقوق العباد کی شہادت جیسے خریدو فروخت میں شہادت، یا قرض اور رہن میں شہادت یا ہبہ میں اور نکاح اور طلاق میں شہادت۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 33