وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 29
sulemansubhani نے Wednesday، 24 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ سو اپنی بیویوں اور مملوکہ باندیوں کے، سو بیشک اس میں ان پر کوئی ملازمت نہیں۔ پس جو ان کے علاوہ طلب کرے تو وہی لوگ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔ اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرنے والے ہیں۔ اور وہ لوگ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں۔ اور جو لوگ اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ وہی لوگ جنتوں میں عزت یافتہ ہوں گے۔ (المعارج : ٣٥۔ ٢٩ )
بیوی کے سوا جنسی لذت کے حصول کی ممانعت
المعارج : ٣١۔ ٢٩ میں بیویوں اور باندیوں کے علاوہ اور کسی سے جنسی تلذذ حاصل کرنے کی ممانعت فرما دی ہے، باندیوں کا اب دنیا میں رواج نہیں رہا، لیکن اگر کسی زمانہ میں باندیاں حاصل ہوں یعنی کافروں کی وہ عورتیں جو میدان جہاد میں گرفتار ہوں اور پھر امیر لشکر ان کو مسلمانوں میں تقسیم کر دے تو جس مجاہد کے حصہ میں جو باندی آئے، وہ اس سے جنسی تلذذ حاصل کرسکتا ہے، نیز اس آیت سے معلوم ہوا کہ مردوں کا لڑکوں سے جنسی لذت حاصل کرنا یا عورتوں سے جنسی لذت حاصل کرنا حرام اور ناجائز ہے، اسی طرح کسی شخص کا اپنے ہاتھ یا اپنی ران سے جنسی لذت حاصل کرنا بھی حرام ہے، اس کی پوری تفصیل المؤمنون : ٧۔ ٥ میں گزر چکی ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 70 المعارج آیت نمبر 29