وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَالۡجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا سورۃ نمبر 72 الجن آیت نمبر 5
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَالۡجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ۞
ترجمہ:
اور ہم یہ گمان کرتے تھے کہ اللہ کے اوپر کوئی جھوٹ نہیں باندھتا
تفسیر:
الجن : ٥ میں فرمایا : (جنات نے کہا :) اور ہم یہ گمان کرتے تھے کہ اللہ کے اوپر کوئی جھوٹ نہیں باندھنا۔
آپ سے قرآن سننے والے جنات نے اپنے شرک کرنے کا عذر بیان کیا کہ مشرکین جن نے ہم سے کہا کہ اللہ کا بیٹا اور بیوی ہے اور ہم یہ گمان کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے اوپر کوئی جھوٹ نہیں باندھتا، سو ہم نے بھی ان کے قول کی پیروی کی، پس انہوں نے اقرار کیا کہ وہ ان مشرکین جنات کی تقلید کی وجہ سے شرک اور جہالت میں مبتلا ہوگئے، واضح رہے کہ اصول اور عقائد میں تقلید کرنا مذموم ہے اور فروغ اور احکام شرعیہ میں تقلید کرنا جائز ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 72 الجن آیت نمبر 5