اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا – سورۃ نمبر 73 المزمل آیت نمبر 19
sulemansubhani نے Saturday، 17 February 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا ۞
ترجمہ:
بیشک یہ ( آیات) نصیحت ہیں، سو جو چاہے اپنے رب کی طرف راستے کو اختیار کرلے ؏
المزمل : ١٩ میں فرمایا : بیشک یہ ( آیات) نصیحت ہیں سو چو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ کو اختیار کرے۔
یعنی یہ آیات ہدایت کی انواع اور اقسام پر مشتمل ہیں، سو جو چاہے اپنے رب کی ہدایت کو اختیار کرے، یعنی اللہ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت اور اس کی عبادت میں مشغول ہوجائے اور اس کی معصیت اور اس کی نافرمانی کو ترک کر دے۔
القرآن – سورۃ نمبر 73 المزمل آیت نمبر 19