ساحل عدیم
محترم ساحل عدیم خود کو بہت وسیع سوچ رکھنے والے مردِ مومن سمجھتے ہیں، ہر جگہ چڑچڑا پن دکھانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے، جب ان کا سامنا کسی مولوی سے ہوتا ہے تو ان کے لہجے میں ایسا تکبر ہوتا ہے کہ دو منٹ سن کہ بندہ اکتاہٹ کا شکار ہوجاتا ہے!
جناب بلا کے خودپسندانہ طبیعت کے مالک ہیں، بات کرتے وقت ان کے لہجے سے نرگسیت یعنی کے نارسِسزم ٹپک رہی ہوتی ہے! احساس برتری کا اظہار بار بار اپنی آواز میں مصنوعی رعب پیدا کرنے، ابرو کو بلا ضرورت حرکت دینے، مخاطب کو حقارت بھری نظروں سے دیکھنے یا اسے نظر انداز کرنے کے ذریعے سے کرتے ہوتے ہیں!
ان کے پاس نیا کہنے کو کچھ نہیں ہے مگر ان کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی اتنی اچھی ہے کہ ان کو سننے والے ان کی کھوکھلی باتوں کو نیا سمجھنے کی بیوقوفی کرلیتے ہیں! ان سےزیادہ مہذب، خوش اخلاق اور زیادہ علم والے جدید اذہان والے لوگ موجود ہیں جو کسی کی تحقیر نہیں کرتے اور خدا کا پیغام آگے پہنچاتے ہیں!
میں محترم کو نفسیاتدان نہیں کہونگا، پر ان کے پاس ڈگری نفسیات ہی کی موجود ہے، ان کو چاہئے کہ ایڈلر کے individual psychology کا بغور مطالعہ کریں تاکہ ان پر یہ راز کھلے کہ ان کی نرگسیت اور احساس برتری کے پیچھے کونسے جذبات اور احساسات کارفرما ہیں!
خدا ان کو ذہنی صحت اور ہدایت عطا فرمائے! خدا ہماری کوتاہیوں کو معاف کرے اور ہمیں سیدھا رستہ دکھا دے!
~دائم جمیل کے قلم سے
#Jahil
#Mutakabbir
#Gumrah
