أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِؕ ۞

ترجمہ:

یہ صرف بشر کا کلام ہے.

المدثر : ٢٥ میں فرمایا : ( ولید نے کہا): یہ صرف بشر کا کلام ہے۔

ولید کا یہ قول بھی عناد پر مبنی تھا، کیونکہ اس نے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حم السجدۃ : ١٣ کی تلاوت سنی تھی تو اس نے کہا تھا کہ یہ کسی انسان کا کلام ہے نہ جن کا کلام ہے، اس کلام میں شیرینی ہے اور حسن ہے، یہ کلام غالب رہے گا اور مغلوب نہیں ہوگا، جب پہلے وہ کہہ چکا تھا تو اب اس کا اسی کلام کو بشر کا کلام کہنا محض عناد ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 25