أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَ ۞

ترجمہ:

وہ پھر بھی یہ چاہتا ہے کہ میں اور زیادہ کروں.

المدثر : ١٥ میں فرمایا : وہ پھر بھی یہ چاہتا ہے کہ میں اور زیادہ کروں۔

الکلبی اور مقاتل نے کہا : وہ یہ توقع رکھتا تھا کہ میں اس کو مزید مال اور اولاد عطاء کروں گا حالانکہ وہ میرا کفر کرتا تھا۔

ایک قول یہ ہے کہ وہ یہ امیدرکھتا تھا کہ میں اس کو آخرت میں زیادہ درجات عطاء کروں گا، وہ یہ کہتا تھا کہ اگر ( سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صادق ہیں تو جنت صرف میرے لیے بنائی گئی ہے، اس کی نظیر یہ آیت ہے :

اَفَرَئَ یْتَ الَّذِیْ کَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَقَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّوَلَدًا۔ (مریم : ٧٧)

کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیات کا کفر کیا اور کہا : مجھے ضرور ( آخرت میں) مال اور اولاد دی جائے گی۔

القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 15