أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَاُصۡلِيۡهِ سَقَرَ‏ ۞

ترجمہ:

میں عنقریب اس کو دوزخ میں داخل کر دوں گا۔

المدثر : ٢٦ میں فرمایا : میں عنقریب اس کو دوزخ میں داخل کردوں گا۔

اس آیت میں ” سقر “ کا لفظ ہے، حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : سقر جہنم کے حھٹے طبقے کا نام ہے اور یہ اسم غیر منصرف ہے کیونکہ اس میں دو سبب ہیں، تعریف اور وزن فعل۔

القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 26