وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًا – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 13
sulemansubhani نے Wednesday، 17 April 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًا ۞
ترجمہ:
اور بیٹے جو اس کے سامنے ہیں.
المدثر : ١٣ میں فرمایا : اور بیٹے جو اس کے سامنے ہیں۔
یعنی اس کے بیٹے اس کے سامنے مکہ میں رہتے تھے، اور چونکہ وہ بہت مال دار تھے، اس لیے ان کو مال کمانے کے لیے کہیں جانا نہیں پڑتا تھا، اس کا معنی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تمام محافل اور مجالس میں اس کے تمام بیٹے اس کے ساتھ رہتے تھ، مجاہد نے کہا وہ دس بیٹے تھے، ایک قول یہ ہے کہ وہ سات بیٹے تھے، ان کے نام یہ ہیں : الولید، خالد، عمارۃ، ہشام، العاص، قیس اور عبد شمس ان میں سے خالد، عمارۃ اور ہشام نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ ( المددردی ج ٦ ص ١٤٠ )
القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثرآیت نمبر 13