مناظرہ افضل کون…..پہلی قسط کا خلاصہ…..!!*
سید ذوالفقار علی شاہ صاحب اور یسین ر افضی یا تفیضلی کے درمیان مناظرہ طے پایا اس کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے جس سے بظاہر دھوکہ کھا کر کچھ لوگ یہ سمجھیں گے کہ تفضیلی جیت رہا ہے جبکہ حقیقتا ایسا نہیں
*#مناظرہ کے دعووں کا خلاصہ*
مناظرے میں اہلسنت مناظر نے فرمایا کہ افضلیت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ اہل سنت کا نظریہ ہے جو اس کو نہ مانے وہ اہل سنت سے خارج ہے
.
جبکہ
رافضی نے کہا کہ افضلیت سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ اہل سنت کا نظریہ ہے
.
*#دلائل کونسے ہونگے*
تفضیلی اور اہل سنت میں یہ متفقہ بات طے ہوئی کہ دلائل قران سے ہوں گے حدیث سے ہوں گے صحابہ کرام  اہل بیت عظام اور علماء اہلسنت محدیثین اہلسنت کے اقوال  سے ہوں گے
.
*#پہلی دلیل تفضیلی کی*
تفضیلی نے علم والی آیات پڑھ کر کہا کہ افضلیت کا معیار علم ہے اور علم زیادہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ہے
.
اسکا جواب اہلسنت مناظر نے یہ دیا کہ علم جزوی فضیلت کا معیار ہے…افضلیت کا معیار نہیں… اس سے سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی افضلیت ثابت نہیں ہوتی
.
*#میرا تبصرہ……!!*
پہلی بات:
اہل سنت مناظر قبلہ شاہ صاحب کے قدموں پے ہاتھ ان کی بات بالکل درست ہے…. جیسے سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا نسب کے لحاظ سے سیدنا علی سیدنا ابوبکر سیدنا عمر سے افضل ہیں لیکن یہ جزوی فضیلت ہے کلی و مطلق طور پر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کی افضلیت تفضیلی شیعہ بھی نہیں کہتے …ایک اور مثال لیجیے پڑہیے:
سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا  عبداللہ بن عمرو احادیث مبارکہ کے  زیادہ حافظ
مَا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ أَكْثَرَ حَدِيثًا عَنْهُ مِنِّي، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں احادیث مبارکہ زیادہ حافظ ہوں یاد رکھنے والا ہوں بیان کرنے والا ہوں سوائے عبداللہ بن عمرو کے کہ وہ بھی ایسی صفت و خصوصیت کے حامل ہیں
(بخاری113)
.
الحدیث:
أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ عُمَرُ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ، وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيٌّ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ، وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ
میری امت میں سب سے زیادہ رحم دل ابو بکر ہیں
میری امت میں سب سے زیادہ شدید عمر ہے
میری امت میں سب سے زیادہ حیاء والے عثمان ہیں
میری امت میں حلال اور حرام کی سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل ہیں
میری امت میں سب سے زیادہ  میراث کا علم رکھنے والے زید بن ثابت ہیں
میری امت میں سب سے زیادہ قاری ابی ہیں اور ہر امت میں ایک آمین(بہت زیادہ مخصوص  امانت دار)ہوتا ہے اور میری امت کا امین ابو عبیدہ ہے
(ترمذی حدیث3790)
.
اب ان احادیث سے یہ فضلیت ثابت ہوتی ہے کہ زیادہ روایت و احادیث یاد کرنے کے معاملے میں زیادہ بیان کرنے کے معاملے میں سیدنا ابوہریرہ سیدنا عبد اللہ بن عمرو افضلیت رکھتے ہیں تو یہ فضیلت ان حضرات کی جزوی ہے
اور
اسی طرح حلال حرام کے علم میں افضلیت سیدنا معاذ رضی اللہ تعالی عنہ کی ہے اور میراث کے علم میں افضلیت سیدنا زید رضی اللہ تعالی عنہ کی ہے مگر یہ فضیلت جزوی ہے….اسی طرح علم کے معاملے میں سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کی فضیلت جزوی ہے
عمومی و کلی طور پر افضل سیدنا ابوبکر ہیں پھر عمر رضی اللہ تعالی عنہما و عنھم اجمعین
.
*#دوسری بات…..!!*
آپ ظاہر اور آدھی بات سے متاثر ہوکر فیصلہ مت کیجیے کہ تفضیلی جیت گیا….ابھی تو پہلی قسط ہے اگلی اقساط امید ہے وہ بھی عام ہونگے….ان میں امید ہے آپ واضح سمجھ جاءیں گے کہ اہلسنت مناظر جیت گیا
کیونکہ
امید ہے اہل سنت مناظر نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی افضلیت پر قران سے دلائل دیے ہوں گے احادیث مبارکہ سے دلائل دیے ہوں گے اور محدثین اور علمائے اہل سنت سے دلائل دیے ہوں گے حوالہ جات دیے ہوں گے….ان دلائل کی جھلک اس لنک پے پڑہیے اور ایمان مضبوط و تازہ کیجیے
https://tahriratehaseer.blogspot.com/2024/01/blog-post.html
.
*#تیسری بات…..!!*
بالخصوص احادیث طیبہ پیش کرنے اور صحابہ کرام اہلبیت عظام  علماء و محدثین اہلسنت کے حوالہ پیش کرنے میں تفضیلی ہار جائے گا، بری طرح ہار جائے گا کیونکہ اکثر صحابہ کرام اکثر اہل بیت عظام اکثر علماء و محدثین اہل سنت نے یہی فرمایا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہما افضل ہیں سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ سے….جس کی ایک جھلک ملاحظہ کیجیے اوپر دی گئ لنک پے
.
*#چوتھی بات……!!*
جزوی اور مطلق و عمومی فضیلت پر دلیل و مباحثہ سے تفضیلی کترا رہا ہے……یہ اسکی ہار ہے
.
*#پانچویں بات……!!*
سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کو جو افضل نہ مانے اس کے متعلق تفضیلی فتوی نہیں لگا رہا ڈر رہا ہے….یہ اسکی ہار و کم علمی ہے
.
*#چھٹی بات…..!!*
اگر مناظرے کا موضوع یہ ہوتا کہ قران کی رو سے افضل کون ہے حدیث کی رو سے افضل کون ہے تب تو حق یہ بنتا تھا کہ سب سے پہلے دلیل قران سے دی جاتی حدیث سے دی جاتی….. مگر مناظرہ کا موضوع تو یہ ہے صحابہ کرام اہل بیت عظام علماء و محدثین اہل سنت کے مطابق افضل کون ہے تو لازم ہے کہ سب سے پہلے قران و حدیث کے بجائے سب سے پہلے صحابہ کرام اہلبیت عظام کے اقوال پیش کیے جاتے….اہلسنت محدثین و علماء کے اقوال پیش کیے جاتے
ر افضی تفضلی مناظر ایسا نہیں کر رہا یہ اس کی ہار ہے کیونکہ اس کو پتہ ہے صحابہ کرام اہلبیت عظام کے اکثر اقوال اہل سنت علماء و محدثین کے اکثر اقوال یہی ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ افضل ہیں
.
✍تحریر:العاجز الحقیر علامہ عنایت اللہ حصیر
old but working whatsap nmbr
03468392475
00923468392475
New but second whatsapp nmbr
03062524574
00923062524574
رابطہ اولڈ وٹس اپ نمبر پے فرماءیے مگر دونوں نمبر سیو رکھیے اور گروپس میں بھی دونون نمبر شامل کرکے ایڈمین بنا دیجیے کہ پرانہ نمبر کبھی کبھار گربڑ کرتا ہے تو نیو نمبر سے دینی خدمات جاری رکھ سکیں…جزاکم اللہ خیرا