لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِۖۚ – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 29
sulemansubhani نے Friday، 26 April 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِۖۚ ۞
ترجمہ:
وہ کھال کو جھسلانے والی ہے
المدثر : ٢٩ میں فرمایا : وہ کھال کو جھلسانے والی ہے۔
اس آیت میں ” لواحۃ “ کا لفظ ہے ” لواحۃ “ کے معنی میں دو قول ہیں (١) لیث نے کہا : ” لواحۃ “ کا معنی ہے : متغیر کرنے والی، الفراء نے کہا : وہ کھال کو جلا کر سیاہ کرنے والی ہے (٢) الحسن اور الاصم نے کہا : ” لواحۃ “ کا معنی ہے : ظاہر ہونے والی کیونکہ دوزخ کی آگ پانچ سو سال کی مسافت سے لوگوں پر ظاہر ہوجائے گی، قرآن مجید میں ہے :
ویزرت الجحیم لمن یری۔ (الزعت : ٣٦) اور ہر دیکھنے والے کے لیے دوزخ ظاہر کردی جائے گی۔
القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 29