انجینئر کا عمر رسیدہ شاگرد ریاض حسین
◼ “انجینئر کا عمر رسیدہ شاگرد ریاض حسین”
بیت اللہ الحرام کا جوار اور حج کا موسم نصیب ہے ۔کچھ لمحات پہلے پنڈی کے ایک قدیم تبرائی پیر کا کلپ سننے کو ملا .
خدا کی پناہ ! صحابہ کرام علیہم الرضوان کا حیاء تو پہلے ہی انکی جان و روح سے رخصت ہو چکا-
اب حضور پر نور سید العلمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حرم مکرم کی زینت ، آپ علیہ الصلوۃ و السلام کی عزت ام المومین صدیقہ بنت صدیق سیدہ عائشہ عفیفہ رضی اللہ عنہا کا بھی حیاء نہ رہا۔
یہ شخص نبی الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا گستاخ تو شروع سے تھا ہی، اب اھل بیت نبوت علیھم الرضوان کا بھی بے ادب ، موهن اور موذی قرار پایا ہے۔
حضرت شیخ الاسلام سیالوی علیہ الرحمہ کے مرید ، حضرت مفتئ اعظم پاکستان بانی حزب الاحناف سید صاحب علیہ الرحمہ کی مسندِ افتاء کے امین، ہمارے استاذ گرامی شیخ الحدیث دام ظلہ نے اس وقت جبکہ اس شخص نے حضرت سیدنا امام حسن المجتبٰی رضی اللہ عنہ کی سیادت کا انکار کیا تھا فرمایا : “اسکی عاقبت خراب ہونے کا خدشہ ہے اور یہ یہیں تک نہ رکے گا بلکہ مزید عزت مآب ذوات مقدسہ کے خلاف جرات کریگا”۔
یہ فرمان عبرت نشان سچ ثابت ہوا
اب مکہ مکرمہ میں باردیگر حضرت استاذ صاحب قبلہ سے ملاقات ہوئی تو فرمایا : “اندیشہ ہے کہ مرتے ھوئے اسکی زبان پر کلمہ شریف جاری نہ ہوگا”۔ (نعوذ باللہ من سوء الخاتمۃ)
راقم الحروف کا تجربہ یہ ہے کہ حضور سید العلمین صلی اللہ علیہ وسلم ، دیگر انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات ، صحابہ و اہل بیت کرام اور اولیاء و صالحین کا مطلق گستاخ جہلم کا انجنیئر جو کچھ بکتا ھے ؟ موقع مناسبت سے یہ بھی وہی تبرا کر دیتا ہے۔
حال یہ ہے کہ وہ شخص جس کی خود سیادت مشکوک اور جو نسب تبدیلی کے جرم عام کا مرتکب ہے وہ صحابہ کرام کے بارے کہہ رہا ہے کہ
“ہم تو انہیں مانتے ہیں ۔۔۔۔ مگر وہ ہمیں نہیں مانتے”۔۔۔
تعجب و حیرت ہے ایسا شخص جس نے اپنے مدرسے میں بخاری مسلم پڑھائی ہو ، کیا اسکے شاگردوں میں ، مدرسے کے اساتذہ و معلمین میں ، مریدین میں یا خود اسکی اولاد میں ایسا کوئی ایک فرد بھی نہیں جو ضلال قدیم میں پڑے اس شخص کی زبان بندی کروا دے ؟
کیا قاسم و اکبر اسکے تلامذہ بھی اس قابل نہیں کہ اسے حیاء کی تلقین کریں؟
چمن، فیضی ، عبد القادر سب کی زبانیں گنگ کیوں ہیں؟
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ پر مغلظات بکنے اور قرآن کریم کی باطل تفسیر کرنے پر بھی اس کا دفاع کرنے والے ، علوم و فنون میں مہارت تامہ کے دعویدار کیا اسے جمل و صفین کے شرکاء اور نھروان کے فسادیوں میں فرق سمجھانے سے قاصر ہیں ؟
جمل و صفین کے شرکاء میں اور نہروانیوں میں خود سیدنا مولی کائنات کرم اللہ وجہہ الکریم نے فرق کیا مگر انجینئر ،چمن اور اب پنڈی وال کا یہ مفنّد اس فرق کا قائل کیوں نہیں ؟
بس اتنا ضرور کہوں گا
“حیاء کرو حياء”❗
صحابہ کرام نہ سہی ، کیا حضرت ام المومنین صاحبہ رضی اللہ عنہا کا بھی تمہیں حیاء نہیں رہا۔ جمل و صفین میں “حق” جن کا پشت پناہ تھا اس جماعت کے فرد فرید حضرت سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
” انی لاعلم انھا زوجتہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الدنیا و الآخرۃ “
وفی روایۃ قال:
” انھا واللہ زوجۃ محمد صلی اللہ علیہ وسلم فی الدنیا و الآخرۃ “
اسی کے قریب قریب الفاظ حضرت سیدنا شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم نے بھی عفت مآب حضرت ام المومنین صاحبہ کے لیے فرمائے۔۔۔
حضرت سیدہ ام المومنین نے بی بی صاحبہ سیدہ پاک رضی اللّٰہ عنہا سے فرمایا:
“عزمت علیک بما لی علیک من الحق”۔۔۔
اھل بیت کرام کا کون ایسا فرد ہے جس نے امہات المؤمنین اور صحابہ کرام کا حق مرتبت نا سمجھا ہو؟
مگر اس کے باوجود کلاب ابواب رافضہ آج تک حضرت مولٰی کائنات کرم اللہ وجہہ الکریم اہل بیت کرام کی محبت کے دعویٰ کی آڑ میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نسبتیوں کی عزتوں کو پامال کر رہے ہیں۔
بہر حال اس شخص کا ہر نیا تبرا اسکے نسب میں شک وشبہ کو یقین میں تبدیل کر رہا ہے۔
پنڈی گروپ روافض کا پرموٹر ، فرنچائز اور مفت میں انکے نظریات کا ناشر ثابت ہوا ہے۔
علماء سادات کرام پر خصوصاً لازم ہے کہ اس صورت حال میں وہ کردار ادا کریں جو حضرت سیدنا امام سجاد زین العابدین ، امام علم الهدیٰ باقر العلوم ، عالم الامه فارق بین الرفض و السنہ امام زید شھید اور حضرت امام صادق علیھم الرضوان نے کیا ۔اور حسب و نسب نبوی کا سہارا لے کر نا معلوم برادریوں کے لوگوں کے تبرائی نظریات سے برات اعلان کرتے رہیں
اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے۔
✒ سید علی زین العابدین شاہ قادری
دربار شریف حضرت سیدنا شاہ ابو المعالی قادری علیہ الرحمہ
7ذی الحج 1445
12.6.2024