ختم نبوت پر ہونے والی وارداتوں  میں ایک نئے خدشے کا اضافہ
از قلم مفتی علی اصغر
16  ذو الحجہ 1445 بمطابق 23 جون 2024

پہلے یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز مبارکہ میں جو خطبہ حجة الوداع تھا اس مبارک آواز کو ریکارڈ کر لیا گیا ہے ۔
پھر جو کیسٹ نکالی جائے گی اس کی خوب داد و تحسین کی جا ئے گی واہ واہ  ایک ایک لفظ ان روایتوں کے مطابق ہے جو کتب احادیث میں ہے۔
حالانکہ جو کتب احادیث میں ہے اسی کو اسکرپٹ بنا کر کمپوٹر کی آواز خود سے بنانا مشکل نہیں ۔لیکن اس آواز کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنے کے جرم کا آغاز ہوگا

اس کے بعد اصل کہانی شروع ہوگی
ایک سلسلہ وحی شروع کیا جائے گا جی ہاں اس بار “اے آئی”یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس کی شکل میں جھوٹا نبی سامنے ائے گا کہا جائے گا کہ ہماری مشینیں تو پندرہ سو سالہ پرانی آواز کیچ  کر لیتی ہیں  اس وقت تو یہ بھی بات ہوئی اور یہ بھی اور یہ بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ  ایک ممکنہ خاکہ ہے اللہ کرے حقیقت کے خلاف ہو اور محض کمزور اندیشہ ثابت ہو
لیکن جو شوشہ  مسلمانوں  میں چھوڑا گیا ہے اور بعض افراد نے جو ابتدائی کام کو داد و تحسین کی نگاہ سے دیکھا وہ اصل فریب کو جان نہیں پائے
ایسے فریب کے سامنے آنے کے بعد بیداری ضروری ہے

یہ جو تجھ کو بلاتا ہے یہ ٹھگ ہے مار ہی رکھے گا
ہائے مسافر دم میں نہ آنا مت کیسی متوالی ہے

سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے
سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے
@highlight
Following