كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذۡكِرَةٌ سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 54
sulemansubhani نے Wednesday، 11 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذۡكِرَةٌ ۞
ترجمہ:
ہرگز نہیں ! بیشک یہ نصیحت ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ہرگز نہیں ! بیشک یہ نصیحت ہے۔ سو جو چاہے اس نصیحت کو قبول کرے۔ اور وہ صرف اللہ کے چاہیے سے ہی اس نصیحت کو قبول کریں گے، وہی اس کا مستحق ہے کہ صرف اس سے ڈرا جائے اور مغفرت فرمانا اسی کی شان ہے۔ ( المدثر : ٥٦۔ ٥٤ )
معتزلہ اور جبریہ کا رد
المدثر : ٥٥۔ ٥٤ میں کفار کے نصیحت قبول نہ کرنے کا ذکر کیا ہے اور قرآن مجید کے متعلق ان کے بےہودہ خیالات کی نفی فرمائی ہے۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 54