اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَئِذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 12
sulemansubhani نے Sunday، 15 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَئِذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ ۞
ترجمہ:
اس دن آپ کے رب کی طرف ہی ٹھہرنے کی جگہ ہوگی.
القیامہ : ١٢ میں فرمایا : اس دن آپ کے رب کی طرف ہی ٹھہرنے کی جگہ ہوگی۔
اس آیت میں ’ ’ المستقر “ کا لفظ ہے، یہ استقرار سے بنا ہے، اس کا معنی ہے : ٹھہرنا، اس دن تم اللہ عزوجل کو چھوڑ کر کسی اور کے پاس ٹھکانہ نہیں بنا سکو گے، جیسا کہ ان آیات میں فرمایا :
اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجْعٰی۔ (العلق : ٨) بیشک آپ کے رب کی طرف ہی لوٹنے کی جگہ ہے۔
وَاِلَی اللہ ِ الْمَصِیْرُ ۔ (النور : ٤٢) اور اللہ کی طرف ٹھہرنے کی جگہ ہے۔
الا الی اللہ تصیرا الامور۔ (الشوریٰ : ٥٣) سنو تمام امور اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔
ان آیات کا معنی یہ ہے کہ تمہارا ٹھکانہ تمہارے رب ہی کے پاس ہے، خواہ وہ جنت ہو یا دوزخ ہو، یعنی تمارا ٹھکانہ اللہ سبحانہٗ کی مشیت کی طرف مفوض ہے، وہ جس کو چاہے گا اپنے وعدہ کے مطابق یا اپنے فضل سے جنت میں داخل کر دے گا اور جس کو چاہے گا اپنی وعید کے مطابق یا اپنے عدل سے دوزخ میں داخل کر دے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 12