كَلَّا لَا وَزَرَؕ سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 11
sulemansubhani نے Sunday، 15 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَلَّا لَا وَزَرَؕ ۞
ترجمہ:
ہرگز نہیں ! اس دن کہیں پناہ نہ ہوگی
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ہرگز نہیں ! اس دن کہیں پناہ نہ ہوگی۔ اس دن آپ کے رب کی طرف ہی ٹھہرنے کی جگہ ہوگی۔ اس دن انسان کو اس کے تمام اگلے اور پچھلے کاموں کی خبر دی جائے گی۔ بلکہ انسان کو خود اپنے اوپر بصیرت ہوگی۔ خواہ وہ اپنے تمام عذر پیش کرتا ہو۔ ( لقیامہ : ١٥۔ ١١)
اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی پناہ کی جگہ نہ ہوگی
القیامہ : ١١ میں اس سے جھڑک کر منع فرمایا ہے کہ وہ اللہ سے فرار کی جگہ ڈھونڈے، اور اس آیت کا معنی ہے : اس دن کوئی چیز اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکے گی، ” وزر “ کا معنی ہے : روکنے والا پہاڑ یا پناہ کی جگہ۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 11