وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ- سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Sunday، 15 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ ۞
ترجمہ:
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے
القیامہ : ٩۔ ٧ میں فرمایا : پس جب نظر چکا چوند ہوجائے گی۔ اور چاند بےنور ہوجائے گا اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے۔
قیامت کی تین علامتیں اور ان پر اعتراضات کے جوابات
تیسری علامت میں یہ فرمایا : سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے، اس پر یہ اعتراض ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
لَا الشَّمْسُ یَنْبَغِیْ لَھَآ اَنْ تُدْرِکَ الْقَمَرَ (یٰسین : ٤٠) سورج میں یہ طاقت نہیں کہ وہ چاند کو پا سکے۔
جب سورج چان کو نہیں پکڑ سکتا تو وہ دونوں جمع کس طرح ہوں گے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب قیامت کے وقوع سے پہلے وہ معمولی کی گردش کرتے رہیں گے، لیکن جب قیامت آئے گی تو یہ سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا، دوسرا جواب یہ ہے کہ سورج اور چاند کے جمع ہونے کا معنی یہ ہے کہ وہ دونوں بےنور ہونے میں جمع ہوجائیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 9