وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 15
sulemansubhani نے Sunday، 15 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ ۞
ترجمہ:
خود وہ اپنے تمام عذر پیش کرتا ہو
القیامہ : ١٥ میں فرمایا : خواہ وہ اپنے تمام عذر پیش کرتا ہو۔
” معاذیر “ ” معذرۃ “ کی جمع ہے، اس آیت کا معنی ہے کہ انسان ہرچند کہ اپنے کاموں کا عذر پیش کرے گا اور اپنی مدافعت میں دلائل لائے گا اور ہر ممکن طریقہ سے بحث کرے گا لیکن اس سے اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کے اعضاء خود اس کے خلاف گواہی دیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 15