عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 6
sulemansubhani نے Thursday، 26 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا ۞
ترجمہ:
اس چشمے سے اللہ کے بندے پئیں گے وہ اس چشمہ کو جہاں چاہیں گے بہا کرلے جائیں گے.
الدھیر : ٦ میں فرمایا : اس چشمہ سے اللہ کے بندے پئیں گے، وہ اس چشمہ کو جہاں چاہیں گے بہا کرلے جائیں گے۔
” عباد اللہ “ کا لفظ کفار کو شامل نہیں ہے
پہلی آیت اِنَّ الۡاَبۡرَارَ يَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ كَاۡسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوۡرًاۚ – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 5 میں اور اس آیت میں فرق یہ ہے کہ ان بندوں کی اپنے مشروب پینے کی ابتداء ان کے گلاسوں سے ہوگی، پھر وہ کافور کے چشمہ سے پانی نکال کر اس میں شراب طور ملا کر پئیں گے۔
اس آیت میں فرمایا ہے : اللہ کے بندے اس چشمہ سے پئیں گے اور اس میں ” عباد صالحین “ نہیں فرمایا، اس کا مطلب ہے : اللہ تعالیٰ کے تمام بندے اس چشمے سے پئیں گے خواہ وہ دنیا میں نیک رہے ہوں یا نہ رہے ہوں، البتہ کفار اس چشمہ سے بالا تفاق نہیں پئیں گے، اس سے واضح ہوا کہ ” عباد اللہ “ کا لفظ مؤمنین کے ساتھ خاص ہے، اسی طرح قرآن مجید میں جو ارشاد ہے :” ولا یرضی لعبادہ الکفر “ ( الزمر : ٧) اس آیت میں بھی ” عباد اللہ “ کا لفظ کفار کو شامل نہیں ہے اور اس کا معنی ہے : اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں سے کفر کے صدور پر راضی نہیں ہوتا
القرآن – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 6