وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 3
sulemansubhani نے Wednesday، 2 October 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ ۞
ترجمہ:
پھر ان ہوائوں کی قسم جو ( بادلوں کو) پھیلاتی ہیں
تفسیر:
المرسلات : ٣ میں فرمایا : ” والنشرت نشرا “” نشر “ کا معنی پھیلانا ہے، اگر اس کا موصوف ہوائیں ہوں تو اس کا معنی ہے : وہ ہوائیں جو بادلوں کو پھیلا کر بارش لاتی ہیں اور اگر اس کا موصوف فرشتے ہوں تو اس کا معنی ہے : وہ فرشتے جو زمین پر اترنے کے لیے اپنے پر پھیلاتے ہیں یا احکام شرعیہ کو زمین میں پھیلاتے ہیں یا فرشتے جو قیامت کے دن لوگوں کے صحائف اعمال کو پھیلائیں گے اور اگر اس کا موصوف قرآن مجید ہو تو اس کا معنی ہے : قرآن مجید کی آیات نے حکمت، ہدایت اور نصیحت کو تمام دنیا کے لوگوں کے دلوں میں پھیلا دیا اور اگر اس کا موصوف انبیاء ہوں تو اس کا معنی ہے : انبیاء (علیہم السلام) نے اپنے دین اور اپنی شریعت کو تمام دنیا میں پھیلا دیا۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 3