أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ‏ ۞

ترجمہ:

عظیم خبر کے متعلق۔

امام محمد بن جعفر محمد بن جریری طبری متوفی ٣١٠ ھ اپنی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں :

قتادہ نے ” النبا العظیم کی تفسیر میں کہا : اسے مراد مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جانا ہے۔

(جامع البیان رقم الحدیث : ٢٧٨٩١)

ابن زید نے اس آیت کی تفسیر میں کہا : اس خبر سے مراد قیامت کا دن ہے، کفار نے کہا : اس دن کے متعلق تم پہ زعم کرتے ہو کہ ہم اور ہمارے آباء کو اس دن میں زندہ کیا جائے گا اور ان کا اس میں اختلاف تھا اور وہ اس پر ایمان نہیں لاتے تھے، پس اللہ تعالیٰ نے بتایا : بلکہ وہ عظیم خیر ہے جس سے تم اعراض کرتے ہو، وہ قیامت کا دن ہے جس پر تم ایمان نہیں لاتے۔

قتادہ نے کہا : موت کے بعد زندہ کیے جانے میں ان کے دو فرقے تھے : بعض تصدیق کرتے تھے، اور بعض تکذیب کرتے تھے۔ ( جامع البیان جز ٢٩ ص ٤، دارالکتب العلمیہ، بیروت، ١٤١٥ ھ)

القرآن – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 2