لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا- سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 15
sulemansubhani نے Thursday، 17 October 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًا ۞
ترجمہ:
تا کہ ہم اس کے سبب سے غلہ اور سبزہ اگائیں۔
النبا : ١٥۔ ۱۶ میں فرمایا : تاکہ ہم اس کے سبب سے غلہ اور سزہ اگائیں۔ اور گھنے باغات۔
غلہ اور سبزہ اگانے کی ظاہری اور صوفیانہ تفسیر
جب یہ پانی زمین تک پہنچ جائے گا اور مٹی اور بیج سے مختلط ہوجائے گا تو ہم اس سے غلہ اور سزہ اگائیں گے، غلہ سے مراد وہ زرعی پیداوار ہے، جو انسان کی خوراک بنتی ہے، جیسے گندم، جو، چاول اور مختلف دالیں، اور سبزہ سے مراد وہ مختلف اقسام کا چارہ ہے۔ جو جانوروں کی خوراک بنتا ہے، اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور حیوانوں دونوں کی خوراک کا بندوبست کیا ہے، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
کُلُوْا وَارْعَوْا اَنْعَامَکُمْ (طٰہ : ٥٤) تم خود کھائو اور اپنے جانوروں کو چرائو۔
القرآن – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 15