جَزَآءً وِّفَاقًا – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 26
sulemansubhani نے Friday، 18 October 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
جَزَآءً وِّفَاقًا ۞
ترجمہ:
یہ ان کے موافق بدلہ ہے.
النبائ : ٦٢ میں فرمایا : یہ ان کے موافق بدلہ ہے۔ ( تفسیر کبیر ج ١١ ص ٧١، داراحیاء التراث، العربی، بیروت)
اس اعتراض کا جواب کہ ان کی سزا جرم کے کیسے موافق ہوگی جب کہ متناہی زمانہ کے جرم کی سزا غیر متناہی زمانہ تک دی جائے گی
اس سے پہلی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے دوزخیوں کی سزائوں کی انواع اور اقسام کو بیان فرمایا اور اب یہ بتایا ہے کہ یہ ان کے جرائم کی مکمل سزا ہے، کیونکہ ان کا جرم بہت بڑا تھا، اس لیے ان کو سزا بھی بہت بڑی دی ہے اور یہ سزا ان کے اعمال کے موافق ہے، ہرچند کہ ان کا جرم متناہی زمانہ میں تھا لیکن چونکہ ان کی نیت ہمیشہ کفر اور شرک پر قائم رہنے کی تھی، اس لیے ان کو اتناشدید عذاب غیر متناہی زمانہ تک دیا گیا، اس لیے اب یہ اعتراض نہیں ہوگا کہ یہ سزا ان کے جرم کے موافق کیسے ہوگی جب کہ ان کا جرم متناہی زمانہ میں تھا اور ان کو سزا غیر متناہی زمانہ میں دی جا رہی ہے، امام رازی نے اس اعتراض کا یہ جواب دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو چاہے کرتا ہے اور جو چاہے وہ فیصلہ کرتا ہے۔ ( تفسیر کبیر ج ١١ ص ٨١)
القرآن – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 26