اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 31
sulemansubhani نے Friday، 1 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًا ۞
ترجمہ:
بیشک متقین کے لیے کامیابی کی جگہ ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : بیشک متقین کے لیے کامیابی کی جگہ ہے۔ باغات اور انگوروں کی بیلیں ہیں۔ اور نوجوان ہم عمر بیویاں ہیں۔ اور چھلکتے ہوئے جام ہیں۔ اور اس میں نہ کوئی لغوبات سنیں گے اور نہ ایک دوسرے کی تکذیب۔ آپ کے رب کی طرف سے جزا ہوگی نہایت کافی عطاء ہوگی۔ جو آسمانوں اور زمینوں اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کا رب ہے، نہایت رحم فرمانے والا ہے، اس سے (بغیر اجازت) بات کرنے کا کسی کو اختیار نہ ہوگا۔ ( النبا : ٧٣۔ ١٣)
اہل جنت پر نوازشیں
اس سے پہلی آیتوں میں کفار اور مشرکین کے عذاب کی انواع اور اقسام بیان فرمائی تھیں اور ان آیتوں میں متقین کے اجر وثواب کی انواع اور اقسام بیان فرمائی ہیں اور یہی قرآن مجید کا اسلوب ہے کہ وہ ایک ضد کے بعد اس کی دوسری ضد کا ذکر فرماتا ہے اور کفار اور ان کے عذاب کے بعد مؤمنین اور ان کے ثواب کا ذکر فرما رہا ہے۔
اس آیت میں فرمایا ہے : متقین کے لیے کامیابی کی جگہ ہے، متقین سے مراد وہ لوگ ہیں جو شرک اور کفر اور تمام کبیرہ گناہوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہیں اور اگر ان سے کوئی لغزش ہوجائے تو فوراً توبہ کرلیتے ہیں، ان کے لیے کامیابی کی جگہ ہے، اس جگہ سے مراد جنت ہے۔