وَّكَاۡسًا دِهَاقًا – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 34
sulemansubhani نے Friday، 1 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّكَاۡسًا دِهَاقًا ۞
ترجمہ:
اور چھلکتے ہوئے جام ہیں۔
النبا : ۳۴ میں فرمایا : اور چھلکتے ہوئے جام ہیں۔
اس آیت میں ” کا سا دھاقا “ کے الفاظ ہیں ” کا سا “ کا معنی ہے : جام اور ” دھاقا “ کا معنی ہے : چھلکتا ہوا، اس سے مراد ہے : شراب کے چھلکتے ہوئے جام لیکن جنت کی شراب نشہ آور نہیں ہوگی۔
القرآن – سورۃ نمبر 78 النبإ آیت نمبر 34