اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Sunday، 10 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ ۞
ترجمہ:
( دہشت سے) ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی.
اس کے بعد فرمایا : اس دن بہت سے دل لرز رہے ہیں ہوں گے۔ دہشت سے ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
(النزعت : ٩۔ ٨)
یعنی مشرکین کے دل لرز رہے ہوں گے اور منافقین کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، قرآن مجید میں ہے :
الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ یَّنْظُرُوْنَ اِلَیْکَ نَظَرَ الْمَغْشِیِّ عَلَیْہِ مِنَ الْمَوْتِ ط (محمد : ٠٢)
جن لوگوں کے دلوں میں بیماری ہے وہ آپ کی طرف اس طرح دیکھتے ہیں جیسے اس شخص کی نظر ہوتی ہے جس پر موت کی بےہوشی طاری ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 9