أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۞

ترجمہ:

وہ ضرور صرف ایک جھڑکی ہوگی.

النزعت : 13 میں فرمایا : وہ ضرور صرف ایک جھڑکی ہوگی۔

” زجرۃ “ کا معنی

اس میں یہ بتایا ہے کہ مردوں کو زندہ کرنا بہت سرعت سے ہوگا اور اس کو قائم کرنا اللہ تعالیٰ کے لیے بہت آسان ہے اور اس سے دوسری بار صورپھونکنا مراد ہے اور یہ حضرت اسرافیل کی چیخ ہے، مفسرین نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو زمین کے نیچے سے زندہ کرے گا، وہ اس ہولناک آواز کو سن کر اٹھ کھڑے ہوں گے، اس کی نظریہ آیت ہے :

وَمَا یَنْظُرُ ہٰٓـؤُلَآئِ اِلَّا صَیْحَۃً وَاحِدَۃً مَّا لَہَا مِنْ فَوَاقٍ ۔ (ص : ٥١ )

انہیں صرف ایک چیخ کا انتظار ہے جس میں کوئی توقف اور ڈھیل نہیں ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 13