أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ‏ ۞

ترجمہ:

جب ان کے رب نے وادی ٔ طویٰ میں انہیں ندا فرمائی۔

النزعت :۱۶ میں ” طوی “ کا لفظ ہے، طویٰ شام کی ایک وادی کا نام ہے جو پہاڑ طور کے پاس ہے، جب رات کے وقت حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو ندا فرمائی تھی کہ آپ فرعون کے پاس جائیں، طویٰ وادیٔ مقدس ہے جس میں دو مرتبہ برکت ڈالی گئی ہے۔

فراء نے یہ کہا ہے کہ طویٰ مدینہ اور مصر کے درمیان ایک وادی ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 16