أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ  ۞

ترجمہ:

بیشک اس میں ڈرانے والوں لیے ضرورعبرت ہے  ؏

پھر فرمایا : اس میں ڈرنے والوں کے لیے ضرور عبرت ہے، یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور فرعون کا جو قصہ بیان فرمایا ہے اور فرعون کو جو رسوا کیا ہے اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو جو عزت دی ہے اس میں اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے بہت ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں سرکشی کرے اور انبیاء (علیہم السلام) کی تکذیب کرے، وہ فرعون کے انجام سے دو چار ہوگا۔

القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 26