فَحَشَرَ فَنَادٰى – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 23
sulemansubhani نے Friday، 15 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَحَشَرَ فَنَادٰى ۞
ترجمہ:
اس نے لوگوں کو جمع کر کے یہ اعلان کیا.
النزعت : ۲۴۔ ۲۳ میں فرمایا : اس نے لوگوں کو جمع کرکے یہ اعلان کیا۔ پس کہا : میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں۔ فرعون نے دوسرے شہروں سے جادوگروں کو بلواکر جمع کیا۔ ( الشعرائ : ٣٥) پھر جس مقام پر تمام جادوگر جمع ہوئے تھے، اس میدان میں اس نے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں۔
القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 23