فَكَذَّبَ وَعَصٰى – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 21
sulemansubhani نے Friday، 15 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَكَذَّبَ وَعَصٰى ۞
ترجمہ:
سو اس نے تکذیب کی اور نافرمانی کی.
( النزعت : ۲۱ میں فرمایا : سو اس نے تکذیب کی اور نافرمانی کی۔
یعنی اس کی تکذیب کا خلاصہ یہ تھا کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے یہ معجزے ان کے دعویٰ نبوت کے صدق پر دلالت نہیں کرتے، اسی لیے اس نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے عصا سے معارضہ کرنے کے لیے دوسرے شہروں میں جادوگروں کو اکٹھا کیا، قرآن مجید میں ہے :
فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَ ۔ ( الشعرا : ٣٥)
پھر فرعون نے شہروں میں ( جادوگروں کو) جمع کرنے والوں کو بھیج دیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 21