فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 43
sulemansubhani نے Monday، 18 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ ۞
ترجمہ:
آپ کا اس کا ذکر کرنے سے کیا تعلق ہے۔
کفار کا وقوع قیامت کا سوال کرنا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا جواب
النزعت : 43 میں فرمایا : آپ کا اس کے ذکر سے کیا تعلق ہے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان کے سوال کا جواب دیا ہے کہ آپ کا یہ منصب نہیں ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے پوچھ کر بتائیں کہ قیام کب واقع ہوگی۔
القرآن – سورۃ نمبر 79 النازعات آیت نمبر 43