أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓى ۞

ترجمہ:

اور اگر وہ پاکیزگی حاصل نہ کرے تو آپ کو کوئی ضرر نہیں ہوگا۔

عبس : ٧ میں فرمایا : اور اگر وہ پاکیزگی حاصل نہ کرے تو آپ کو کوئی ضرر نہیں ہوگا۔

یعنی آپ کا کام تو صرف نصیحت کرنا ہے، اگر یہ سرداران قریش آپ کی نصیحت قبول نہ کریں، آپ سے اعراض کریں اور آپ سے عداوت رکھیں تو آپ کو ان سے ضرر نہیں پہنچے گا بلکہ اللہ آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ سے ان کے شر کو دور کرے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 7