أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ۞

ترجمہ:

یہ عزت والے صحیفوں میں ہے۔

عبس :14۔ 12 میں فرمایا : سو جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔ یہ عزت والے صحیفوں میں ہے۔ جو بلندی والے پاکیزہ ہیں۔

قرآن مجید واضح نصیحت ہے، سو جو لوگ اس سے نصیحت حاصل کرنا چاہیں اور اس کے احکام پر عمل کرنا چاہیں تو ان کے لیے یہ کام بہت آسان ہے، یہ نصیحت صحائف میں مذکور ہے یعنی لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے، وہ لوح اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت یافتہ ہے اور ساتویں آسمان کی بلند جگہ پر ہے اور اس لوح کو پاکیزہ فرشتوں کے سوا اور کوئی نہیں چھوتا اور شیاطیں کے ناپاک ہاتھوں کو مس سے وہ محفوظ رہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 13