ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 26
sulemansubhani نے Wednesday، 20 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ۞
ترجمہ:
پھر ہم نے زمین کو شق کیا۔
عبس : ۲۶ میں فرمایا : پھر ہم نے زمین کو شق کیا۔
یعنی ہم نے زمین کو اس قابل بنایا کہ اس میں ہل چلایا جاسکے اور کاشت کاری کی جاسکے، اگر وہ زمین بہت سخت اور پتھریلی ہوتی تو اس میں کسی چیز کی کاشت نہ ہوسکتی۔
القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 26