كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 23
sulemansubhani نے Wednesday، 20 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ ۞
ترجمہ:
بیشک اس نے اللہ کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں کیا.
عبس : 23 میں فرمایا : بیشک اس نے اللہ کے حکم پر عمل نہیں کیا۔
اس آیت کے شروع میں ” کلا “ کا لفظ ہے، اور یہ لفظ زجر اور ڈانٹنے کے لیے آیا ہے اور کسی کام سے روکنے اور ہٹانے کے لیے آتا ہے، پس اس لفظ سے کافر انسان کو اس کے تکبر سے اس کے کفر سے اور توحید کے انکار پر اصرار سے روکا گیا ہے کہ اس کافر نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں کیا اور اپنے کفر اور تکبر سے ابھی تک باز نہیں آیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 23