مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 19
sulemansubhani نے Wednesday، 20 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ ۞
ترجمہ:
اس کو نطفہ سے پیدا کیا، پھر اس کو مناسب اندازہ پر رکھا.
عبس : ۱۹ میں فرمایا : اس کو نطفہ سے پیدا کیا پھر اس کو مناسب اندازہ پر رکھا۔
حسن بصری نے کہا : وہ شخص کیسے تکبر کرتا ہے جو دن میں کئی بار بول و براز کے لیے بیت الخلاء جاتا ہے، قرآن مجید میں ہے :
اَکَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَکَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَۃٍ ثُمَّ سَوّٰکَ رَجُلًا۔ (الکہف : ٧٣)
کیا تو اس ذات کا کفر کر رہا ہے جس نے تجھ کو مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفہ سے، پھر تجھے مکمل مرد بنادیا۔
اللہ تعالیٰ انسان کو تخلیق کے کئی ادوار میں لاتا رہا، پہلے وہ نطفہ تھا، پھر وہ جما ہوا خون ہوگیا، پھر گوشت کا ٹکڑا بن گیا، پھر اس میں ہڈیاں پہنائیں، پھر اس میں روح پھونک دی۔
القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 19