أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَئِذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ ۞

ترجمہ:

اس دن ہر شخص کو اپنی پڑی ہوگی اور جس کو ( دوسروں سے) بےپرواہ کر دے گی.

عبس : ۳۷ میں فرمایا : اس دن دن ہر شخص کو اپنی پڑی ہوگی، جو اس کو دوسروں سے بےپرواہ کر دے گی۔

اس آیت میں اس کا سبب بیان فرمایا ہے کہ کیوں کوئی شخص اپنے بھائی سے اور کوئی شخص اپنے بیٹوں سے بھاگے گا کیونکہ اس دن ہر شخص کو صرف اپنی فکر ہوگی، یعنی اس کا دل و دماغ صرف اپنے تفکرات سے بھرا ہوا ہوگا اور اس میں کسی اور کی گنجائش نہیں ہوگی اور وہ اس شخص کے مشابہ ہوگا جس کے پاس بہت غلام ہوں اور وہ مزید کسی غلام کو رکھنے کی گنجائش نہ رکھتا ہو۔

القرآن – سورۃ نمبر 80 عبس آیت نمبر 37