أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡؕ ۞

ترجمہ:

تو ہر شخص جان لے گا جو کام اس نے پیش کیا ہے۔

التکویر : 14 میں فرمایا : تو ہر شخص جان لے گا جو کام اس نے پیش کیا ہے۔

اس سے پہلے بارہ چیزوں کا ذکر فرمایا ہے، ان کا مجموعہ شرط ہے یعنی جب قیامت کے دن ان بارہ چیزوں کا وقوع ہوگا تو ہر شخص جان لے گا کہ اس کے صحائف اعمال میں کن کاموں کو حاضر کیا گیا ہے، ظاہر ہے کہ وہ اعمال تو حاضر نہیں کیے جائیں گے، بلکہ جن صحائف میں وہ اعمال لکھے ہوئے ہیں، ان کو حاضر کیا جائے گا اور یہ اس وقت ہوگا جب اس سے حساب لیا جائے گا یا جب میزان پر اس کے اعمال کا وزن کیا جائے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 14