وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡ – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 2
sulemansubhani نے Friday، 22 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡ ۞
ترجمہ:
اور جب ستارے جھڑ جائیں گے۔
التکویر : ٢ میں فرمایا : اور جب ستارے جھڑ جائیں گے چ
” انکلدرت “ کا معنی
اس آیت میں ” انکدرت “ کا لفظ ہے، اس کا مصدر ” انکدار “ ہے اس کا معنی ہے : میلا ہونا لیکن پراگندہ ہو کر بکھر جانے میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے، اس آیت کا معنی ہے : جب ستارے بےنور ہو کر جھڑ جائیں گے، اسی طرح ” انفطرت “ ہے، اس کا مصدر ” انفطار ‘ ہے، اس کا معنی ہے : چرنا اور پھٹنا اور ” اذا السماء انفطرت “ (الانفطار : ١) کا معنی ہے : جب آسمان پھٹ جائے گا۔
عطاء نے کہا : ستارے آسمان اور زمین کے درمیان نور کی زنجیروں سے متعلق ہیں اور یہ زنجیریں فرشتوں کے ہاتھوں میں ہیں اور جب آسمان اور زمین فنا ہوجائیں گے تو یہ زنجیریں فرشتوں کے ہاتھوں سے چھوٹ جائیں گی۔
القرآن – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 2