وَاِذَا الۡجَحِيۡمُ سُعِّرَتۡ – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 12
sulemansubhani نے Friday، 22 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا الۡجَحِيۡمُ سُعِّرَتۡ ۞
ترجمہ:
اور جب دوزخ کو بھڑکا دیا جائے گا۔
التکویر : ۱۲ میں فرمایا : اور جب دوزخ کو بھڑکا دیا جائے گا۔
بنو آدم کے گناہوں اور اللہ تعالیٰ کے غضب کی وجہ سے جہنم کو بھڑکا یا جائے گا، معتزلہ نے کہا : اس آیت سے معلوم ہوا کہ ابھی جہنم کو پیدا نہیں کیا گیا کیونکہ قیامت کے دن اس کو بھڑکا یا جائے گا، اس کا جواب یہ ہے کہ جہنم کو پیدا کیا جا چکا ہے، لیکن اس کی آگ کو قامت کے دن بھڑکا یا جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 12