لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّسۡتَقِيۡمَؕ – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 28
sulemansubhani نے Saturday، 23 November 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّسۡتَقِيۡمَؕ ۞
ترجمہ:
تم میں سے ہر اس شخص کے لیے جو سیدھا چلنا چاہے۔
التکویر : ٢٨ میں فرمایا : تم میں سے ہر اس شخص کے لیے جو سیدھا چلنا چاہے۔
اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اگرچہ قرآن مجید اپنی ذات میں تمام مخلوق کے لیے ہدایت ہے لیکن اس سے فائدہ وہی لوگ اٹھا سکتے ہیں جو خود بھی سیدھے راستہ پر چلنا چاہتے ہوں۔
القرآن – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 28