أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍ ۞

ترجمہ:

اور یہ ( قرآن) شیطان مردود کا قول نہیں ہے.

التکویر : ٢٥ میں فرمایا : اور یہ ( قرآن) شیطان مردود کا قول نہیں ہے۔

کفار مکہ یہ کہا کرتے تھے کہ شیطان آپ کے پاس اس قرآن کو لے کر آتا ہے اور آپ کی زبان پر ان کلمات کو القاء کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ان کے اس قول کا رد فرمایا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 81 التكوير آیت نمبر 25