وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Sunday، 8 December 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَيۡلٌ يَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ۞
ترجمہ:
تکذیب کرنے والوں کے لیے شدید عذاب ہے.
المطففین : ١٢۔ ١٠ میں فرمایا : تکذیب کرنے والوں کے لیے شدید عذاب ہے۔ جو روز ِ جزاء کی تکذیب کرتے ہیں۔ اس ان کی تکذیب سرکش گنہ گار کرتا ہے۔
روزِ جزاء کی تکذیب کرنے والے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : مکذبین کے لیے قیامت کے دن شدید عذاب ہے، پھر بتایا کہ وہ مکذبین میں جو یوم جزاء، یوم حساب اور فیصلہ کے دن کی تکذیب کرتے ہیں اور فرمایا : اس دن کی تکذیب تو صرف سرکش گنہ گار کرتا ہے جو حق سے تجاوز کرتا ہے اور مخلوق کے ساتھ ان کے معاملات میں ظلم کرتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہے، ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت الولید بن مغیرہ، ابو جہل اور ان ایسے لوگوں کے متعلق نازل ہوئی ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 10