تزکیہ نفس یا صرف نفس ؟
تحریک اصلاح محافل نعت انٹرنیشنل کی شعوری مہم
کیا یہ وہی “”منہاج القرآن یونیورسٹی”” ہے جس میں ہم 25سال پہلے پڑھتے تھے
اور ہمیں
تزکیہ نفس کے لیے صبح سویرے سید گلزار حسین شاہ صاحب اور سید حبیب شاہ صاحب کی گرجدار آواز نماز تہجد کے لیے بیدار کر دیتی تھی ذکر کروایا جاتا تھا محترم قاری اللہ بخش صاحب کی امامت میں پنج گانہ با جماعت نماز کی سختی کی جاتی تھی
ہفتہ وار محفل ذکر و فکر علامہ محمد اکرم قادری صاحب اور علامہ غلام عباس قادری صاحب کی قیادت میں منعقد ہوتی تھی اور تہجد ہی کے وقت “‘اللہ ھو”” کی ضربیں دل کا میل کچیل دور کرنے میں اہم ثابت ہوتی تھیں تذکیہ نفس کے لیے ڈاکٹر صاحب کی کتاب “”سلوک و تصوف کا عملی دستور “”پڑھائی جاتی تھی
روزے رکھوائے جاتے تھے ۔یونیورسٹی کے درودیوار”” انقلاب انقلاب مصطفوی انقلاب “”” کے روحانی نعروں سے گونجتےتھے اور قائد انقلاب شب بیداریوں میں حاضرین کو اپنے خطابات کے زریعے رلاتے تھے گڑگڑا کر دعائیں منگواتے تھے “”من اور میں”” کو مارنے کے دروس ہوتےتھے اور پھر شہر اعتکاف کے وہ پرنور و پرسرور نظارے
سفید یونیفارم اور سر پر سجی سفید نوکدار ٹوپی اور سردیوں میں بلیو سویٹر و گرمیوں میں واسکٹ اسمبلی میں ایک عجب نظارہ پیش کرتا تھا
مگراب یہ قوالی کے نام پر نائٹ میوزک اور مخلوط نظام تعلیم۔۔۔۔۔۔۔گھل مل جانے کا تصور
۔۔۔۔۔جوان لڑکیاں اور لڑکے اسی منہاج القرآن یونیورسٹی میں فل انجوائے موڈ
استغفراللہ۔۔۔استغفراللہ
میں سمجھا
شاید یورپ کے کسی ملک میں یہ سب کچھ ہورہا ہے مگر تصدیق کی تو پتہ چلا کہ داتا کی نگری لاہور ہی میں مصطفوی انقلاب کے نام نہاددعویداروں کی “”منہاج القرآن یونیورسٹی “”میں ہو رہا ہے
منہاج القرآن یعنی قرآن کا واضح راستہ
کیا میوزک نائٹ پروگرام
قرآن ہی کا راستہ ہے
ہر گز ہرگز نہیں ہے
کینیڈا میں بیٹھنے والے کچھ خدا کا خوف کریں
اور شریعت کا مزاق نہ اڑائیں اور یہ جدیدیت اپنے پاس رکھیں ہمیں وہی 14سو سالہ پرانا اسلام ہی چاہیے جس میں شرم وحیا پاکیزگی و طہارت و نظافت و لطافت اور پردہ کا خیال رکھا گیا ہے
یہ ماڈریٹ اسلام اپنے پاس رکھیے
ہم باز آئے ایسے جدید اسلام سے
یہ اس صدی کے “مجدّد” ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کی منہاج القرآن یونیورسٹی ہے ان جیسے مجددوں کی متعلق قلندر اقبال رحمہ اللہ نے فرمایا تھا۔
اُس قوم کو تجدید کا پیغام مبارک!
ہے جس کے تصّور میں فقط بزمِ شبانہ
لیکن مجھے ڈر ہے کہ یہ آوازۂ تجدید
مشرق میں ہے تقلیدِ فرنگی کا بہانہ
خیر خواہ ۔۔۔محمد نعمان قادر مصطفائی
نگران اعلی ۔۔۔آستانہ عالیہ الہادیہ مصطفائیہ