اختلافات کے باوجود … ہم اســـــرائیل کے مقابلے پر ایران کے ساتھ کیوں کھڑے ہیں
سوال کیا جا رہا ہے کہ ایران سے مذہبی اورنظریاتی اختلافات کے باوجود… ہم اســـــرائیل کے مقابلے پر ایران کے ساتھ کیوں کھڑے ہیں؟
ہمیں ایـــران کے کئی افکار و نظریات سے اختلاف ہے — ان کا پراکسی نیٹ ورک، فرقہ وارانہ سیاست، اور بعض ہمسایہ ممالک کے خلاف پالیسیز — سب پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔
مگر اس سب کے باوجود، جب ایک ناجائز صیہــــونی ریاست ایــران پر ایک تباہ کن فل اسکیل جنــگ مسلط کر دے، تو ضمیر یہی کہتا ہے: ایــران کا دفاع کیا جائے!
کیوں؟
کیونکہ یہ صرف ایــران کی جنگ نہیں، یہ استعمار کے خلاف ایک مزاحمت ہے۔
یہ جنــگ صرف ایک قوم پر نہیں، بلکہ پورے عالم اسلام کے وقار، خودمختاری اور مزاحمتی شعور پر حملہ ہے۔
مگر سچ تو یہ بھی ہے…
ایــرانی حکومت کو اب سنجیدگی سے خود احتسابی کرنی ہو گی۔
اگر وہ یہ جنــگ سروائیو کر جاتے ہیں — اور ہم دعا گو ہیں کہ وہ سرخرو ہو کر نکلیں — تو یہ وقت ہو گا نئی سمت اختیار کرنے کا!
ایران اور دیگر تمام اسلامی ممالک کو پراکسیز، ملیشیاؤں اور مسلک اور فرقے ایکسپورٹ کرنے کے بجائے…امت واحدہ بننے میں عظمت تلاش کرنی چاہیے۔
اپنی ائیر فورس، ائیر ڈیفنس اور انٹیلیجنس سسٹمز کو ترجیح دیں؟
بیرونی مداخلت کے بجائے داخلی استحکام اور تکنیکی ترقی پر فوکس کریں؟
گزشتہ دہائیوں میں ایران نے عرب دنیا میں:
سپاہ محمد، لواء الزینبیون، فاطمیون، حشد الشعبی، حزب اللہ، حوثی…
سب کچھ بنایا — مگر آج کی جنگ میں کوئی بھی ان کا مددگار ثابت نہ ہو سکا ۔
شام میں فرقہ وارنہ قتل عام نے وہاں کے لوگوں میں ایران کی نفرت بھر دی ہے۔
ایران کی پالیسیوں کی وجہ سے ترکی، آذربائیجان — بھی دور جا چکے ہیں ۔
روس، چین — خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
اور آپ کی اپنی عوام میں موساد و را کے ایجنٹس جڑ پکڑ چکے ہیں۔
یہ لمحہ ہے جاگنے کا۔
اب نہ تو وقت ہے ماضی دہرانے کا، نہ پرانی پالیسیوں پر اصرار کا۔
💔 حتیٰ کہ ایــران کی زمین سے پاکستان کے خلاف را کی مداخلت ہوئی — اور ایرانی ریاست خاموش تماشائی بنی رہی۔
یہ کیسی برادری تھی؟ کیسا اتحاد تھا؟
خدا کرے ایران اس جنگ سے کامیاب ہو! مگر کامیابی کے بعد:
✅ پراکسیز کا باب بند ہو
✅ ہمسایوں سے اچھے تعلقات قائم ہوں
✅ فوجی صلاحیت میں خود انحصاری آئے
✅ عوامی فلاح، ٹیکنالوجی، اور تعلیم پر فوکس ہو
✅ فرقہ واریت کے بجائے امت کا تصور سامنے ہو
یہ آخری ویک اپ کال ہے — ہماری دعا ہے کہ اس جنگ میں ایران صرف بچے نہیں، بلکہ نیا جنم لے اور یہ نیا جنم درست ایمان اور امت کے درست تصور اسلام کی طرف جائے، نہ کہ جنگ سے بچ جانے کے بعد امت میں تفریق اور دنیا کے مسلمانوں کے لیے ظلم اور خونریزی کا سبب بنے۔
شعیب مدنی
17 جون 2025