أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ ۞

ترجمہ:

کفار کو اپنے کاموں کا کیا بدلہ ملا ہے ؟  ؏

المطففین : ٣٦ میں فرمایا : کفار کو اپنے کاموں کا کیا بدلہ ملا ہے۔

اس آیت میں ” ثواب “ کا لفظ ہے یعنی کفار کو اپنے مذاق اڑانے کا کیسا ثواب ملا ہے اور ان کے بدلہ کو استہزاء ثواب فرمایا ہے۔

سورۃ المطففین کی تفسیر کا اختتام

الحمد للہ رب العٰلمین ! آج ٦ شعبان ١٤٢٦ ھ/١١ ستمبر ٢٠٠٥ ء، بہ روز سینچر سورة المطففین کی تفسیر مکمل ہوگئی، رب العٰلمین بتیان القرآن کو مکمل فرما دے اور میری مغفرت فرمائے۔

والصلوٰۃ والسلام علیٰ سیدنا محمد خاتم النبیین اکرم الاولین والاٰخرین و علیٰ آلہٖ و اصحابہ اجمعین۔

القرآن – سورۃ نمبر 83 المطففين آیت نمبر 36